بحرین سے امریکی و سعودی افواج کا انخلا عوامی مطالبہ ہے، بحرینی عالم دین

21 نومبر, 2026 16:59

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ بحرین کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی الموسوی نے کہا ہے کہ آج بحرین کے عوام اپنے ملک کی سرزمین سے امریکی اور سعودی افواج کے فوری انخلا اور قید علمائے کرام کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ ملک کے شیعہ انتہائی دشوار حالات اور شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ رجیم نے غلط راستہ اور پالیسی اختیار کر رکھی ہے، جو موجودہ مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی اور سماجی بحرانوں کو مزید شدید کر رہی ہے۔ علماء اور دینی مفکرین کی گرفتاری اور قید، مساجد اور حسینیات کی مسماری، نماز جمعہ و جماعت کی تعطیل اور مذہبی تقریبات میں رکاوٹیں بحرینی سکیورٹی اداروں کے اقدامات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نمائشی عدالتوں سے بحرینی علماء کو سزائیں غیر انسانی اقدام ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

سید علی الموسوی نے بحرینی علماء اور دینی شخصیات کو سنائی جانے والی سزائے موت، عمر قید اور طویل قید کی سزاؤں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ظالمانہ اور حوزات علمیہ کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت اور امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ ہی ان سزاؤں کی اصل وجہ ہے، مگر ایسی کارروائیوں سے عوام کے جائز مطالبات ختم نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قید علماء کی رہائی، شیعوں کے خلاف امتیازی سلوک کا خاتمہ، مذہبی حقوق کا احترام اور مذہبی شعائر کی آزادانہ ادائیگی بحرینی عوام کے اہم ترین مطالبات ہیں، اور انہی کی تکمیل سے ملک میں کشیدگی کم اور استحکام قائم ہو سکتا ہے۔

1:47 صبح نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔