امریکی ناظم الامور کا سکردو کا خفیہ دورہ، انجمن امامیہ کی قرارداد کے باوجود آمد پر عوام کا شدید احتجاج

08 اکتوبر, 2026 14:04

شیعیت نیوز : امریکی ناظم الامور نے گزشتہ روز سکردو (بلتستان) کا دورہ کیا ہے، جس کی خبر ملتے ہی مقامی عوام نے سڑکوں پر نکل کر بڑے پیمانے پر شدید احتجاج کیا۔ عوام کی جانب سے اس دورے کو ایک ‘خفیہ دورہ’ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے خطے میں کئی سوالات اور تشویش کو جنم دیا ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت کے بعد، انجمن امامیہ بلتستان نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔ اس قرارداد میں دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا گیا تھا کہ آج کے بعد کوئی امریکی شہری سکردو نہیں آئے گا، بصورت دیگر اگر کسی امریکی شہری کو کچھ ہوا تو مقامی عوام اس کے ہرگز ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں امن و اتحاد کا فروغ: شیعہ علماء کی سینیٹر مولوی عبدالواسع سے اہم ملاقات

انجمن امامیہ کے اس واضح انتباہ کے باوجود امریکی ناظم الامور کی آمد پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ یہ سوال بھی شدت اختیار کر گیا ہے کہ کیا واقعی عوام کو اس دورے سے بے خبر رکھا گیا تھا یا اس کے پیچھے کچھ اور محرکات ہیں؟ حیران کن امر یہ ہے کہ عوام سے خفیہ رکھے جانے والے اس دورے میں امریکی ناظم الامور گلگت بلتستان کے گورنر کی سرکاری مہمان تھیں۔ اس صورتحال نے صوبائی حکومت اور ریاستی اداروں کے کردار پر بھی سنگین سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

2:56 شام اکتوبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔