آبنائے ہرمز میں 58 واں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا، سپاہ پاسداران

21 نومبر, 2026 16:55

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں امریکی فوج کا ایک اور ایم کیو 9 ڈرون سپاہ کی فضائیہ کے جدید دفاعی نظام کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے بعد تباہ کیے جانے والے امریکی ایم کیو 9 ڈرونز کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون امریکی فوج کے جدید نگرانی اور آپریشنل آلات میں شمار ہوتا ہے، جسے آبنائے ہرمز کے علاقے میں فضائی نقل و حرکت کی نگرانی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کا 14 واں MQ-1 ڈرون مار گرایا گیا، سپاہ پاسداران

دوسری جانب سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ فضائیہ کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے شمالی حصے میں بوشہر کے ساحل کے سامنے سمندری حدود میں دشمن کے ایک جاسوس ڈرون کو بھی بروقت نشانہ بنا کر مار گرایا، جو ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ہرگز قابل قبول نہیں، اور دشمن کی جانب سے جاسوسی اور فوجی مقاصد کے لیے کسی بھی آلے کے استعمال کا جواب پوری چوکسی اور بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔

1:47 صبح نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔