دشمن کی توجہ داخلی سلامتی اور معیشت کو نشانہ بنانے پر مرکوز ہے، محمد باقر قالیباف

07 اکتوبر, 2026 19:25

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ایرانی پولیس کمانڈر سردار احمد رضا رادان اور پولیس کمانڈ کے ارکان نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر محمد باقر قالیباف نے عوام کی خدمت اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے پر پولیس کمانڈرز اور تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ پولیس اہلکاروں کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی شعبے میں سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

اسپیکر پارلیمنٹ نے امریکہ کی جانب سے 40 روزہ جنگ میں کی جانے والی شدید فوجی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو یہ سمجھ آچکی ہے کہ وہ فوجی کارروائیوں کے ذریعے ایران کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ اسی لیے اب دشمن نے ایران پر سنجیدہ دباؤ ڈالنے، معاشی مسائل پیدا کرنے اور ملک کے داخلی امن و سلامتی کو درہم برہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دشمن کی منصوبہ بندی ملک کے اندر پرتشدد کارروائیوں پر مبنی ہے، لہٰذا ہماری اولین ترجیح بھی اقتصادیات کی مضبوطی اور داخلی سلامتی کا قیام ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

محمد باقر قالیباف نے پولیس میں اپنی سابقہ خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے بعد پولیس میں گزارا ہوا وقت ان کی زندگی کا بہترین دور تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جنگ اور امن دونوں حالات میں دباؤ برداشت کرتے ہوئے 24 گھنٹے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اور مسلط کردہ جنگوں میں بھی انہوں نے سلامتی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے تینوں ادارے مسلح افواج، بالخصوص پولیس کے بنیادی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

8:23 شام اکتوبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔