سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : قائد حزبِ اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومت کے ساتھ گزشتہ دنوں ہونے والے مذاکرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات میں قومی مفاد، آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کے استحکام کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی۔
یہ بھی پڑھیں : حکمرانوں کی نااہلی کے باعث کراچی جوہڑ بن چکا ہے، علامہ حیات عباس نجفی
اس موقع پر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی، چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ، اسلم غوری اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی موجود تھے۔







