وسائل اور فوجی اڈے امریکہ و اسرائیل کے حوالے کرنے والے ممالک کا اسلامی دعویٰ محض نام تک محدود ہے، آیت اللہ سید محمد سعیدی

20 نومبر, 2026 17:39

شیعیت نیوز : امام جمعہ قم آیت اللہ سید محمد سعیدی نے مصلیٰ قدس قم المقدسہ میں نمازِ جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا ہے کہ بعض ممالک اسلام کا نام تو لیتے ہیں لیکن اپنے وسائل اور فوجی اڈے امریکہ اور اسرائیل کے اختیار میں دے دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے ممالک نہ صرف مظلوم مسلمانوں کو تنہا چھوڑ رہے ہیں بلکہ ظالم قوتوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔ آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ جو حکمران خود کو حرمین شریفین کا خادم کہتے ہیں لیکن یمن کے عوام پر ظلم کرتے ہیں، اسی طرح جو ممالک غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت کے بجائے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہیں، ان کا اسلامی دعویٰ محض نام تک محدود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حقیقی مسلمان اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار ہوتا ہے نہ کہ امریکہ اور اسرائیل کا تابع دار۔

ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے 1358 ہجری شمسی میں بسیجِ مستضعفین کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے بسیج کو ایک ایسی عوامی قوت اور سماجی ثقافت قرار دیا جس نے دفاعِ مقدس میں فوج اور سپاہ کے شانہ بشانہ کامیابیاں حاصل کیں اور تعمیر و ترقی و قدرتی آفات میں بھی عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ذاتی مفادات پر اجتماعی مفادات کو ترجیح دینے والی اس عوامی قوت سے ملکی مسائل کے حل کے لیے فائدہ اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس سے مغربی جنگی جہاز غائب ہو چکے ہیں، میجر جنرل احمد وحیدی

حضرت ام البنینؑ کی وفات اور شہداء کی ماؤں اور بیویوں کے احترام کے دن کی مناسبت سے امام جمعہ قم نے کہا کہ حضرت ام البنینؑ نے دین اور امام حسینؑ کی نصرت میں اپنے چار بیٹوں کو قربان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی بہادری کے ساتھ ان کی ماؤں اور بیویوں کے صبر و قربانیوں کو بھی یاد رکھا جانا چاہیے، اور شہداء کی یاد منانے کا اصل مقصد نئی نسل کو ان کے مقاصد اور راستے سے آگاہ کرنا ہے۔

خطبے کے اختتام پر آیت اللہ سید محمد سعیدی نے مرجعِ تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک صاحبِ ایمان عالم کی رحلت سے اسلام میں ایسا خلا پیدا ہوتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مرحوم کی علمی تصانیف، دروس اور اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کے تحفظ کو قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایامِ فاطمیہ کے احیاء اور حضرت فاطمہ زہراؑ کے یومِ شہادت پر سرکاری تعطیل کی تجویز پیش کرنے میں ان کا کردار نہایت اہم تھا۔

8:47 شام نومبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔