یمنی مسلح افواج کی بڑی کامیابی، تعز میں سعودی عرب کا جدید ترین ‘ونگ لونگ II’ ڈرون مار گرایا

05 اکتوبر, 2026 13:46

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے فضائی دفاعی کارروائی کرتے ہوئے تعز گورنریٹ کی فضاؤں میں جارحانہ مشن پر مامور سعودی رائل ایئر فورس کا ایک جدید ترین مسلح شناسائی ڈرون ‘وِنگ لونگ II’ (Wing Loong II) کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔ یہ یمنی افواج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کا ایک اور شاندار مظاہرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے تعز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اس وقت اس جدید ڈرون کو نشانہ بنایا جب یہ جارحانہ اور جاسوسی کے مقاصد کے لیے علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔ اس جدید ترین ڈرون کی تباہی نے سعودی اتحاد کی فضائی برتری پر ایک بار پھر کاری ضرب لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 1 کروڑ سے زائد چوری کرنے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ گرفتار، رقم برآمد

عسکری ماہرین کے مطابق، ‘وِنگ لونگ II’ چین میں تیار کردہ درمیانی بلندی پر طویل پرواز (MALE) کرنے والا ایک جدید ترین مسلح ڈرون ہے، جسے خصوصی طور پر انٹیلیجنس، نگرانی، جاسوسی (شناسائی) اور اہداف کی درست تباہی کے مشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تقریباً 4,000 کلومیٹر کی طویل رینج اور مسلسل 32 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت کے باعث اسے سعودی فضائیہ کے سب سے موثر اور خطرناک مسلح ڈرونز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس اہم ڈرون کا مار گرایا جانا یمنی دفاعی طاقت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

2:45 شام اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔