1 کروڑ سے زائد چوری کرنے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ گرفتار، رقم برآمد
کالعدم سپاہ صحابہ
شیعیت نیوز : لاہور میں پان کی دکان سے ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے کی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، واردات میں ملوث برقعہ پوش ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو دکان کا اپنا ہی ملازم اور کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کا کارندہ نکلا۔ فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے کارندے اب فنڈنگ کے لیے ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں پر اتر آئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج نے اس بڑی واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ فوٹیج کی مدد سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ دکان کا ملازم حسنین علی برقع پہن کر دکان میں داخل ہوا اور انتہائی صفائی کے ساتھ رقم چوری کی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حسنین علی کے قبضے سے چوری کی گئی ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے 13 را فنڈڈ دہشتگرد گرفتار
اس اہم کارروائی کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اپنے گھریلو اور کاروباری ملازمین کا مکمل کوائف اور ڈیٹا قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز میں ضرور درج کروائیں، تاکہ اس قسم کے جرائم اور کالعدم تنظیموں کے مشتبہ کارندوں کی دراندازی سے محفوظ رہا جا سکے۔







