آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے والے تین بحری جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، آگ بھڑک اٹھی

19 نومبر, 2026 13:59

شیعیت نیوز : آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایرانی بحریہ کی واضح وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے ممنوعہ علاقے سے گزرنے والے تین بحری جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق ان تینوں جہازوں نے اپنے نیویگیشن سسٹم بند کر رکھے تھے اور طے شدہ اصولوں کے برعکس غیر مجاز سمندری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ وحید خراسانی کی رحلت ایک علمی دور کا اختتام ہے، انجمنِ معرفتِ ذکر آل محمد کا تعزیتی بیان

واقعے کے بعد ایرانی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کے لیے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے اعلان کردہ ضوابط کی مکمل پابندی، ضروری رابطہ کاری، مجاز سمندری راستوں کا انتخاب اور نگرانی و نیویگیشن کے آلات کو فعال رکھنا لازمی ہے۔ بیان میں دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان شرائط پر عمل کیے بغیر اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کا نتیجہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور آگ لگنے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

4:17 شام نومبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔