علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی خدمات علماء و طلاب کے لیے مشعلِ راہ ہیں، علامہ شبیر میثمی

05 اکتوبر, 2026 08:50

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد میں منعقدہ محسنِ ملت علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی برسی کی پروقار تقریب میں خصوصی شرکت کی اور ان کی عظیم قومی و دینی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان کی آزادی اور شہریوں کی واپسی ریاستی ترجیحات کا حصہ ہونی چاہیے، شیخ علی دعموش

برسی کی اس اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی علمی، دینی اور قومی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی بے لوث خدمات اور جدوجہد آج کے علماء اور طلاب کے لیے ایک روشن مشعلِ راہ ہیں۔ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام، مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور ملت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی، اور ان کی ان لازوال علمی و قومی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ ممتاز عالم دین مولانا فیاض حسین مطہری اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (جے ایس او) پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح رضوی نے بھی شرکت کی۔

9:57 صبح اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔