عراق میں امریکی طیاروں کی پروازیں تاحال جاری، کتائب حزب اللہ کا تہلکہ خیز انکشاف
کتائب حزب اللہ
شیعیت نیوز : عراق کی معروف مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ عراق کی فضائی حدود میں امریکی جاسوس اور جنگی طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کتائب حزب اللہ کی انٹیلیجنس نے اس امریکی موجودگی کو باقاعدہ ریکارڈ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی اتحاد کا مشن ختم، عراقی ادارے سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، حیدر العبودی
کتائب حزب اللہ عراق کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے پاس 30 اکتوبر تک عراق میں امریکی افواج کی موجودگی جاری رہنے سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، جن کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مزاحمتی تنظیم کا یہ اہم بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی نے حال ہی میں الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بین الاقوامی اتحاد کا مشن ختم ہو چکا ہے، تاہم مشترکہ رابطہ کاری کے راستے کھلے رہیں گے۔







