شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد اور فکر نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، مولانا راجہ مصطفیٰ جعفری
مولانا راجہ مصطفی حیدر جعفری
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور وحدت یوتھ پاکستان کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ شاہِ کربلا، رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں قائدِ مقاومت شہید سید حسن نصراللہؒ کی مرکزی مجلسِ برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس روحانی اجتماع سے وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر جعفری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شہید قائد کی عظیم زندگی، استقامت اور مزاحمتی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید سید حسن نصراللہؒ نے اپنی پوری زندگی استکبار کے خلاف مزاحمت اور مظلوموں بالخصوص فلسطینیوں کی حمایت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی بے مثال قیادت میں فلسطین کاز کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، اور وہ ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی ایک عظیم علامت بنے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید حسن نصراللہؒ کی پوری زندگی ظلم کے خلاف مزاحمت سے عبارت تھی، علامہ مختار امامی
انہوں نے نوجوان نسل کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قائد مقاومت شہید حسن نصراللہؒ کی فکر اور نظریہ آج بھی نوجوانوں کے لیے روشن مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شہید کی سیرت اور استقامت سے سبق حاصل کرتے ہوئے تعلیم، تنظیم اور وحدت کے ذریعے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ مجلس کے اختتام پر شہید قائد اور دیگر تمام شہدائے مقاومت کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔







