شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کا اہم تنظیمی اجلاس، تنظیمی فعالیت اور استحکام کے لیے اہم فیصلے

04 اکتوبر, 2026 17:53

شیعیت نیوز : تنظیمی فعالیت اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ضلعی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس اہم اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری رانا شہزاد حسین، ضلعی نائب صدور مہر فخر عباس رجبانہ، حاجی قیصر عباس دراج اور طارق عباس خان بلوچ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اسد عباس حسنی سمیت مختلف تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سیدہ معصومہ شیرازی کی کتاب ’’صدائے ابابیل‘‘ کی تقریب رونمائی، مزاحمتی شاعری مظلومین کی امید ہے، مقررین

اجلاس کے دوران ضلع اور تحصیل کی سطح پر اب تک کی تنظیمی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ ضلع بھر کی مجموعی تنظیمی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے تنظیمی امور کی فعالیت میں مزید اضافے، تنظیمی استحکام اور ضلع بھر میں تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح تک مزید مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

اس موقع پر عہدیداران کی باہمی مشاورت سے آئندہ کی تنظیمی حکمتِ عملی مرتب کی گئی اور مختلف درپیش امور کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لیے متفقہ اور اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

6:33 شام اکتوبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔