کردار اور حسنِ اخلاق بہترین تبلیغ ہے، مبلغین معاشرے کی اصلاح میں عملی کردار ادا کریں: علامہ ذوالفقار سعیدی

02 اکتوبر, 2026 07:12

شیعیت نیوز : مرکز تبلیغات اسلامی (MTI) بلوچستان پاکستان کے زیرِ اہتمام مدرسہ خاتم النبیین میں ایک اہم تبلیغی و تربیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اندرونِ بلوچستان سے مساجد کے ائمہ جمعہ و جماعت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروقار اجلاس کی صدارت ایم ٹی آئی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : پینٹاگون کے اسلحہ خانوں میں گولہ بارود کی کمی، امریکی دہشت گرد صدر ٹرمپ کا اعتراف

اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مجلسِ علمائے مکتب اہلِ بیتؑ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ مبلغین کو محض تقریر اور وعظ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اپنے عمل، بہترین کردار اور حسنِ اخلاق کے ذریعے لوگوں کو دین کی طرف دعوت دینی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک کامیاب مبلغ کے لیے صحیح دینی تعلیم، اخلاصِ نیت، صبر و تحمل اور عملی کردار بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ مبلغ کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار سے دین کی عملی تصویر پیش کرے تاکہ معاشرے کی دینی و اخلاقی اصلاح ممکن ہو سکے۔

علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے معصومین علیہم السلام کی تعلیمات کو مبلغین کے لیے بہترین رہنما اصول قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مبلغین کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ انہیں نوجوان نسل کی دینی فکری رہنمائی، عوامی مسائل کے حل اور معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے میدانِ عمل میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں عصرِ حاضر کے تبلیغی تقاضوں اور معاشرے کی اخلاقی اصلاح کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

8:20 صبح اکتوبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔