پینٹاگون کے اسلحہ خانوں میں گولہ بارود کی کمی، امریکی دہشت گرد صدر ٹرمپ کا اعتراف

02 اکتوبر, 2026 07:08

شیعیت نیوز : امریکی دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر اس حقیقت کا اعتراف کر لیا ہے کہ پینٹاگون کے اسلحہ خانوں میں بعض اہم اقسام کے گولہ بارود کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس فوجی کمزوری کو چھپانے اور کمی کو پورا کرنے کے لیے واشنگٹن اب ہنگامی بنیادوں پر ان کی پیداوار میں اضافے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ایران پر حملے کی گیدڑ بھبکیاں، آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور ہتھیاروں کے ذخیرے پر متضاد دعوے

تفصیلات کے مطابق، اپنے سابقہ کھوکھلے دعووں کے برعکس، ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکی فوج کو گولہ بارود کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اب ’’پیٹریاٹ‘‘ (Patriot) اور ’’تھاڈ‘‘ (THAAD) جیسے فضائی دفاعی نظاموں کے لیے گولہ بارود تیار کرنے کی غرض سے کئی نئی فیکٹریاں تعمیر کر رہا ہے تاکہ پینٹاگون کے خالی ہوتے ہوئے عسکری ذخائر کو دوبارہ بھرا جا سکے۔

2:09 شام اکتوبر 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔