عالمی استکبار امریکہ نے عراق میں ٹارگٹ کلنگ کے لیے کرائے کا گروہ تشکیل دیا ہے، شیخ علی الاسدی کا تہلکہ خیز انکشاف

29 ستمبر, 2026 08:24

شیعیت نیوز : عراق کی معروف مزاحمتی تنظیم تحریکِ النجباء کی سیاسی کونسل کے سربراہ شیخ علی الاسدی نے عالمی استکبار امریکہ کے ایک اور ناپاک اور شیطانی منصوبے کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکیوں نے عراق میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کے لیے بعض عراقیوں پر مشتمل کرائے کے قاتلوں کا ایک گروہ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس خائن گروہ کی سرگرمیوں پر ہماری کڑی نظر ہے اور اس امریکی استعماری منصوبے میں بعض سکیورٹی شخصیات بھی ملک میں فتنہ پیدا کرنے کے لیے ملوث پائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی استکبار کو شدید دھچکا؛ امریکی اسٹریٹجک تیل کے ذخائر اکتوبر 1982 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے

شیخ علی الاسدی نے عرب ٹی وی المیادین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عراقی حکومت کی جانب سے ایرانی طیاروں کو ملک کے ہوائی اڈوں پر اترنے سے روکنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اسے ’’امریکی غنڈہ گردی اور استکباری دباؤ کے سامنے تسلیم ہونے‘‘ کے مترادف قرار دیا اور فیصلہ سازوں سے فوری طور پر اس شرمناک فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں استعماری دباؤ کے خلاف تبدیلی کے لیے عوامی دباؤ اور بیداری کی تحریکیں شروع ہو سکتی ہیں۔

تحریکِ النجباء کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کو اپنے سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی فیصلوں میں مکمل آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عراق اپنے اوپر خود حکومت کر سکے اور امریکی استعماری مداخلت کو روکنے میں کامیاب ہو جائے تو مسلح مزاحمت کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ غاصب امریکیوں نے مقاومت کو ہتھیار ڈالنے کے بدلے مختلف منصوبوں اور پرکشش مراعات کی پیشکش کی تھی، تاہم تحریک النجباء نے استکبار کی اس پیشکش کو حقارت سے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

9:02 صبح ستمبر 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔