ہر ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، جنرل علی بلالی

13 نومبر, 2026 15:40

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر جنرل علی بلالی نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی کے دوران حاصل ہونے والے فوجی تجربے کی بنیاد پر اپنے میزائلوں کی رینج میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے اپنے میزائلوں کے لیے کوئی زیادہ سے زیادہ رینج متعین نہیں کی ہے اور تہران کسی بھی متعین مقام یا ہدف تک اپنے ہتھیار کامیابی سے پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

تہران میں منعقدہ حالیہ ہتھیاروں کی نمائش میں 2000 سے 3500 کلومیٹر تک مار کرنے والے جدید بیلسٹک میزائل، 30 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے والے ڈرونز، اور 500 کلومیٹر بلندی تک پہنچنے والی سیٹلائٹ لانچ وہیکلز (ایس ایل وی) پیش کی گئی ہیں، جو ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کا واضح ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت تطہیر کا مصداق اور سیدۃ النساء ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی

دوسری جانب، ایران کے ان بیانات کے بعد صیہونی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اسرائیلی اخبار ’معاریو‘ نے بلومبرگ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی بیلسٹک میزائلوں کی ماہانہ پیداوار 50 یونٹ ہے اور اس کے پاس تقریباً 1,700 میزائلوں کا ذخیرہ موجود ہے۔ اخبار نے اسرائیلی قیادت کی اس خوش فہمی اور فضول نظریے پر کڑی تنقید کی جس میں ایران کو ایک "کمزور ریاست” سمجھا جاتا تھا۔

صیہونی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ تہران ایک اور ممکنہ تصادم کی بھرپور تیاری کر رہا ہے اور ٹرمپ کے عبوری (لنگڑی بطخ) دور کا پورا فائدہ اٹھا رہا ہے، جبکہ اس کے برعکس اسرائیل اس وقت شدید اندرونی سیاسی دباؤ اور بحران کا شکار ہے۔

3:54 شام نومبر 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔