عالمی استکبار کو شدید دھچکا؛ امریکی اسٹریٹجک تیل کے ذخائر اکتوبر 1982 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے

29 ستمبر, 2026 08:19

شیعیت نیوز : عالمی استکبار اور دنیا بھر میں جنگوں کو ہوا دینے والے ملک امریکہ کو شدید معاشی اور توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر اکتوبر 1982 کے بعد اپنی کم ترین اور خطرناک ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ استعماری طاقت کے اس انکشاف نے اس کی اندرونی کمزوریوں اور کھوکھلے پن کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور نجف اشرف کے درمیان پروازیں بحال، استکباری امریکی دباؤ ناکام

تفصیلات کے مطابق، امریکی محکمہ توانائی نے پیر کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ 25 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکہ کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہو کر محض 283.8 ملین بیرل رہ گئے، جو اکتوبر 1982 کے بعد اب تک کی سب سے کم ترین سطح ہے۔ امریکی محکمہ توانائی نے مزید بتایا کہ ذخائر سے تیل نکالنے کا یہ خطرناک عمل اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت امریکہ نے اپنے ان ذخائر سے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کے باعث عالمی استکبار اب اپنے ہی اسٹریٹجک خزانوں سے محروم ہو رہا ہے۔

9:02 صبح ستمبر 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔