غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صیہونی حملہ واضح جنگی جرم ہے، حزب اللہ لبنان
شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واضح جنگی جرم قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے پیرا میڈیکس، طبی عملے اور زخمیوں پر یہ سنگدلانہ حملے تمام بین الاقوامی قوانین، عہدوپیمان اور انسانی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صیہونی مظالم پر خاموشی جنگی جرائم میں شراکت ہے، حزب اللہ
حزب اللہ نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ غاصب اور سفاک صیہونی دشمن کی جانب سے مسلسل جرائم کا ارتکاب تمام اسلامی اور عرب ممالک بالخصوص اقوام متحدہ، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کی جانب سے فوری عملی قدم اٹھانے کا تقاضا کرتا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ تمام عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیمیوں اور بین الاقوامی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صیہونی رژیم کے جرائم کا سلسلہ رکوانے کے لیے فوری اور موثر اقدام کریں۔