غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ ابوظہبی، عرب غداروں سے ملاقات
شیعیت نیوز : غاصب صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اتوار کے روز ابوظہبی پہنچا، جہاں اس نے عرب غداروں کی صفِ اول میں شامل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، حماس کا انتفاضہ الاقصیٰ کی 26ویں سالگرہ پر اہم بیان
مظلوم فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے صیہونی درندے کا ایک اسلامی ملک میں یوں استقبال امتِ مسلمہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ صریح غداری کے مترادف ہے۔







