غزہ میں تعلیمی اداروں کی تباہی فلسطینی شناخت مٹانے کی صیہونی سازش ہے، فلسطینی محقق

09 نومبر, 2026 17:44

شیعیت نیوز : فلسطینی محقق صبیح صبیح نے کہا ہے کہ غزہ میں تعلیمی نظام کی تباہی دراصل فلسطینی تاریخ اور قومی شناخت کو مٹانے کی کوشش ہے۔ عرب و بحیرہ روم مطالعات کے ادارے سے وابستہ محقق کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ میں تعلیمی اداروں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

صبیح صبیح کے مطابق غاصب اسرائیل کے حملوں میں ہزاروں طلبہ، اساتذہ اور جامعات سے وابستہ افراد شہید ہوئے، جبکہ تقریباً 6 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے اسے علم، تحقیق اور آزادانہ فکر کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں 70 ہزار خیمے ڈوب گئے، ساڑھے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے

انہوں نے بتایا کہ صیہونی فوج نے تقریباً 70 دن تک غزہ کی جامعۃ الاسراء کے احاطے کو فوجی اڈے اور حراستی مرکز کے طور پر استعمال کیا اور 17 جنوری 2024ء کو اسے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ اس سے پہلے یونیورسٹی کے عجائب گھر سے 3 ہزار سے زائد تاریخی نوادرات بھی لے لیے گئے تھے۔

فلسطینی محقق نے بعض مغربی تعلیمی اداروں کی جانب سے اسرائیلی جامعات کے ساتھ تعاون پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے زور دیا کہ جامعات سیاسی دباؤ سے آزاد ہوکر کام کریں اور اساتذہ و محققین کو فلسطین کے مسئلے پر کھل کر بات کرنے کا موقع دیا جائے۔

12:31 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔