فلسطینی عوام کی مدد ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، کراچی میں حماس رہنما

11 نومبر, 2026 20:39

شیعیت نیوز : اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما نے کراچی میں کہا ہے کہ آج فلسطینی عوام پر مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اور ہر انسان اور مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کی مدد کرے۔ انہوں نے یہ بات کراچی آمد پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں سرپرست اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین ڈاکٹر صابر ابو مریم، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی المیہ جاری، عالمی برادری فوری اقدام کرے، حماس

حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام عالمی بے حسی، امریکی و یورپی دہشت گردی اور مسلم امہ کی خاموشی کے ساتھ ساتھ غاصب اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے اور القدس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، جبکہ انہوں نے غزہ میں سردی کی لہر اور شدید بارشوں سے متاثرہ لاکھوں فلسطینیوں کے لیے فوری مدد کی اپیل کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے یقین دلایا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حماس رہنماؤں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام میں بیداری اور شعور و آگہی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

8:54 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔