شامی تکفیری رجیم کھل کر سعودی جارحیت کی حمایت میں

11 نومبر, 2026 20:40

شیعیت نیوز : شام پر مسلط تکفیری رجیم کے وزیر خارجہ نے یمن میں تکفیری جنگجو بھیجنے کی خبروں پر پہلا ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق یمن میں کوئی فوجی دستہ بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم انہوں نے سعودی عرب کے خلاف یمنی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں کی مذمت کرکے سعودی جارحیت کی کھلی حمایت کا اظہار کیا۔

اردنی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تکفیری رجیم کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے فوجی معاہدے کا مقصد شامی فوجیوں کو یمن میں تعینات کرنا نہیں بلکہ شام کے فوجی اداروں کی تعمیر نو ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمشق سعودی حمایت یافتہ یمن کی خود ساختہ حکومت کی پشت پناہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کا گٹھ جوڑ: ہزاروں شامی جنگجوؤں کو یمن جنگ میں جھونکنے کا خفیہ معاہدہ بے نقاب

واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ شام سعودی اتحاد کے تحت یمن کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شرکت کے لیے 3 ہزار جنگجو بھیجنے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ تکفیری رجیم کے سربراہ کے دورہ سعودی عرب اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران طے پایا تھا، جبکہ یمنی ذرائع کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں 10 ہزار سے زائد دہشت گردوں کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

8:54 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔