3 سالہ جارحیت کے باوجود حماس ناقابلِ تسخیر، 30 ہزار سے زائد مجاہدین اب بھی موجود، صیہونی میڈیا کا اعتراف

28 ستمبر, 2026 10:40

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی ٹی وی چینل 12 نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس ہزیمت کا اعتراف کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پاس اب بھی 30 ہزار یا اس سے زائد جانثار مجاہدین موجود ہیں۔ صیہونی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں میزائلوں کی تیاری اور زیرزمین سرنگوں کی تعمیر کا سلسلہ پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد کمانڈر جہنم واصل

غاصب صیہونی میڈیا کا یہ شرمناک اعتراف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دہشت گرد اسرائیل نے حماس کے مکمل خاتمے کے جھوٹے دعوے کے ساتھ غزہ میں تقریباً تین سال سے وحشیانہ فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ان غاصبانہ کارروائیوں کے دوران بزدل صیہونی فوج مزاحمت کو تو ختم نہ کر سکی، البتہ غزہ میں نہتے شہریوں کا خون بہایا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

11:24 صبح ستمبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔