لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد کمانڈر جہنم واصل
سی ٹی ڈی آپریشن
شیعیت نیوز : لکی مروت کے علاقے عبدالخیل میں مقامی پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک مشترکہ اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے شہریوں پر قاتلانہ حملے اور سنگین مقدمات میں مطلوب کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنامِ زمانہ دہشت گرد کمانڈر منظور ولد عزت کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں دوستانہ میچ کھیل کر واپس جانے والے مقامی کھلاڑیوں پر کالعدم سپاہ صحابہ کے انہی تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی تھی۔ اس سفاکانہ حملے کے نتیجے میں تین جوان شہید اور تین شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے فوری بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے مل کر کئی گھنٹوں پر محیط یہ مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں : میاں چنوں: سی سی ڈی پولیس مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مطلوب تکفیری کمانڈر منظور ہلاک ہو گیا اور پولیس نے اس کی لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔ اس اہم کامیابی کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے عبدالخیل اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دیگر مفرور دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔







