لبنانی وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر مایوس کن، صیہونی جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش، سید ابراہیم الموسوی کی کڑی تنقید

27 ستمبر, 2026 14:24

شیعیت نیوز : لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی بلاک کے رکن سید ابراہیم الموسوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لبنانی وزیراعظم کی کمزور اور بزدلانہ تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی تقریر میں لبنان پر غاصب اسرائیلی قبضے، جارحیت اور بے پناہ جانی و مالی نقصانات کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا گیا، جو کہ لبنان کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔

انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مایوس کن تقریر میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنانی سرزمین پر قبضے، معصوم بچوں اور خاندانوں کی نسل کشی کا سرے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم نے سڑکوں، اسپتالوں، اسکولوں، فنی مراکز اور زیتون کے باغات کی تباہی اور دیہاتوں کو ملبے کا ڈھیر بنانے جیسے سنگین صیہونی جرائم پر مکمل اور شرمناک خاموشی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی ریاست میں بغاوت؛ دہشت گرد نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ابراہیم الموسوی نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری عوام کا دفاع اور تحفظ ہے۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ایک متکبر طاقت کا روپ دھار چکی ہے جو اپنے ہی وطن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے تاریخ یاد دلاتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مزاحمت کے غیور جنگجو ہی تھے جنہوں نے سال 2000 میں لبنان کو صیہونی قبضے سے آزاد کرایا اور اس عظیم کامیابی کے بدلے نہ تو کچھ طلب کیا اور نہ ہی اقتدار میں کوئی حصہ مانگا۔

3:33 شام ستمبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔