غاصب صیہونی ریاست میں بغاوت؛ دہشت گرد نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

27 ستمبر, 2026 14:23

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی ریاست میں داخلی بحران اور سیاسی عدم استحکام مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ گذشتہ رات مقبوضہ فلسطین کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد نے دہشت گرد نیتن یاہو اور اس کی مجرم حکومت کی پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے اور اس کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، مظاہرین حیفا اور تل ابیب سمیت مختلف مقبوضہ شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔ تل ابیب کے مرکز ہبیما اسکوائر میں متعدد سیاسی و سماجی تحریکوں کے زیر اہتمام ہونے والے بڑے احتجاج میں مظاہرین نے حکومت کی تبدیلی اور مسلسل سیاسی و سکیورٹی ناکامیوں پر جواب دہی کے سخت مطالبات پر مبنی نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف امریکی جنگ ناکام اور مہنگی ہے، اسے فوری ختم ہونا چاہیے، امریکی سینیٹر کا مطالبہ

مظاہرے کے دوران صیہونی ریزرو فورسز کے میجر جنرل گائے تزور نے اعتراف کیا کہ موجودہ مرحلے میں انتخابات سے قبل ووٹرز کے رجحانات پر اثر انداز ہونے کی کوششیں جاری ہیں۔ علاوہ ازیں نہریا، کابری، اور الیکیم پل سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے شدید مظاہرے کیے گئے۔ ان مسلسل احتجاجی تحریکوں کا مقصد آئندہ انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی ناکام حکومت پر دباؤ بڑھانا اور اس کی ظالمانہ پالیسیوں کو عوامی ایجنڈے میں نمایاں کر کے اسے اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔

3:10 شام ستمبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔