ایران کے خلاف امریکی جنگ ناکام اور مہنگی ہے، اسے فوری ختم ہونا چاہیے، امریکی سینیٹر کا مطالبہ

27 ستمبر, 2026 14:21

شیعیت نیوز : امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جفریز نے امریکی جنگ طلبی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے، تو وہ ایران کے خلاف چھیڑی گئی غیر ضروری اور مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں گے۔

انہوں نے سابقہ امریکی حکومت (ریپبلکنز) کی جانب سے شروع کی گئی اس جنگ کو بے احتیاط، مہنگی اور مکمل طور پر ناکام قرار دیا۔ حکیم جفریز نے واضح کیا کہ اب اس پالیسی میں بنیادی تبدیلی کا وقت آ گیا ہے اور امریکہ کی اس جنگ طلبی کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ریال خور تکفیریوں کے آقاؤں کی منافقت: عرب فضائی حدود امریکہ و اسرائیل کے لیے کھلی، ایران پر بند

ڈیموکریٹک رہنما نے مزید کہا کہ ایران میں کیا جانے والا تباہ کن فوجی آپریشن امریکی عوام کے لیے ایک بہت بڑا المیہ ثابت ہوا ہے۔ ان کا دوٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے خون پسینے کی کمائی خطے میں مسلط کردہ جنگوں میں ضائع کرنے کے بجائے امریکی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگی کو بہتر و قابلِ برداشت بنانے پر خرچ ہونی چاہیے۔

3:10 شام ستمبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔