ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے درندہ صفت مولویوں کی معصوم بچوں سے بدفعلی، ضمانتیں خارج

25 ستمبر, 2026 10:23

شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی اور بدفعلی کے سنگین مقدمے میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے درندہ صفت مدرسہ مہتمم اور اس کے ساتھی کی قبل از وقت ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے مدرسہ سید حاجرہ للبنات کے مہتمم مولوی محمد عامر اور اس کے ساتھی صفدر حسین کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان حرامی صفت ملزمان نے 11 سے 16 سال کی عمر کے کم از کم پانچ معصوم طلبہ کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اور بدفعلی کے بعد کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم کے بغیر اسرائیل کا وجود باقی نہ رہتا، دہشتگرد ٹرمپ کا چشم کشا اعتراف

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج شہزاد اخوندزادہ نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد واضح کیا کہ معصوم بچوں کے ساتھ نازیبا افعال اور براہِ راست الزامات میں نامزد یہ ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عدالت نے ان درندوں کی عبوری ضمانتیں واپس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ معاشرے کو ایسے ناسوروں سے پاک کیا جا سکے۔

11:09 صبح ستمبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔