سعودی رجیم کے بغیر اسرائیل کا وجود باقی نہ رہتا، دہشتگرد ٹرمپ کا چشم کشا اعتراف

25 ستمبر, 2026 10:14

شیعیت نیوز : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک تہلکہ خیز بیان میں اعتراف کیا ہے کہ سعودی رجیم کے بغیر غاصب اسرائیل کا وجود باقی نہ رہتا اور اسرائیل آج بڑی مشکل میں پڑ جاتا۔ ٹرمپ کے اس بیان نے خطے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی گٹھ جوڑ کو پوری دنیا کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ سعودی رجیم خطے میں اپنے مقاصد کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کی خاطر جنگیں لڑ رہی ہے۔ یمن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ یمنی عوام صرف سعودی رجیم کے خلاف نہیں بلکہ درحقیقت امریکہ اور اسرائیل سے برسرپیکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روم میں فلسطینی بچوں کے لیے پادری سراپا احتجاج، بے حس اور خائن عرب حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ

امریکی رہنما کے اس بیان سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ سعودی رجیم عملاً ایک صیہونی ریاست کا کردار ادا کر رہی ہے۔ دشمن کا یہ چشم کشا اعتراف ان نام نہاد مسلمانوں اور حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ اور ڈوب مرنے کا مقام ہے جو اب بھی حقائق سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ ان خائنوں کو پہچانے اور ہوش کے ناخن لے۔

10:57 صبح ستمبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔