روم میں فلسطینی بچوں کے لیے پادری سراپا احتجاج، بے حس اور خائن عرب حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ
پادریوں کا احتجاج
شیعیت نیوز : جہاں ایک طرف بے حس، مردہ ضمیر اور خائن عرب حکمران اپنے ہی مسلمان فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کی نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، وہیں دوسری جانب انسانیت کا درد رکھنے والے عیسائی پادریوں نے ان ظالم اور کٹھ پتلی حکمرانوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ہے۔ اٹلی اور 8 دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد پادریوں نے منگل کے روز روم کی سڑکوں پر فلسطینی اور لبنانی بچوں کی نسل کشی کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی نکال کر نام نہاد مسلم امہ کے حکمرانوں کی بے غیرتی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کی مجلسِ ترحیم کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق یہ ریلی ’’پادری؛ نسل کشی کے خلاف‘‘ نامی بین الاقوامی نیٹ ورک کے تحت نکالی گئی، جس کا آغاز ویٹیکن کے قریب سانتو اسپیریتو چرچ سے ہوا اور اختتام لیونارڈو کمپنی کے صدر دفتر پر ہوا۔ احتجاج کے مرکز میں ایک سفید کفن رکھا گیا تھا جس پر ان تقریباً 300 معصوم فلسطینی اور لبنانی بچوں کے نام درج تھے، جنہیں غاصب صہیونی حکومت نے سفاکی سے شہید کیا ہے۔ زیتون کی شاخیں اٹھائے ان پادریوں نے اسلحے کی دوڑ اور فوجی اخراجات پر کڑی تنقید کی۔
نیٹ ورک کے رکن ڈان ریتو مارسکا نے کہا کہ ہمارا مقصد شعور بیدار کرنا ہے، اور آج 60 سے زائد ممالک میں 2500 سے زیادہ پادری صہیونی جرائم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ یہ اس بات کا افسوسناک ثبوت ہے کہ جہاں غیر مسلم پادری مظلوموں کے لیے سڑکوں پر ہیں، وہیں بے حمیتی کے شکار عرب حکمران مصلحتوں اور غداری کی چادر اوڑھے محض تماشا دیکھ رہے ہیں۔







