اسلامی ممالک متحد ہوں تو صیہونی حکومت جارحیت نہیں کر سکے گی، صدر پزشکیان
شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ترکی کے نئے سفیر احمد آیدین دوغان کی اسناد سفارت وصول کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے صیہونی حکومت کو خطے میں اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جو روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں، اور دونوں ممالک کے عوام ثقافتی، اعتقادی اور نسلی اعتبار سے بہت سی مشترکہ اقدار رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ اور دھمکیوں سے دشمن ایران کو جھکا نہیں سکتا، ایرانی صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جرائم اور نسل کشی کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے عزائم کسی ایک ملک تک محدود نہیں، اور وہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی حمایت کے سہارے بلاخوف اپنے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر اسلامی ممالک مل کر علاقائی سلامتی کے تحفظ، اقتصادی ترقی اور سیاسی، سائنسی و ثقافتی تعاون کو وسعت دیں تو صیہونی حکومت کے لیے اسلامی ممالک کے خلاف جارحیت آسان نہیں رہے گی۔







