عدن میں سعودی اور اماراتی حمایت یافتہ دھڑوں میں شدید جھڑپیں

04 نومبر, 2026 13:25

شیعیت نیوز : جنوبی یمن کے شہر عدن اور اس کے گردونواح میں بدھ کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ یمنی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لڑائی امارات کے حمایت یافتہ العمالقہ دستوں اور سعودی حمایت یافتہ درع الوطن دستوں کے درمیان ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق درع الوطن نے توپ خانے سے اس فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس میں اماراتی بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں اور جو لحج کے محاذوں سے واپس عدن میں داخل ہو رہا تھا۔ جانی نقصان کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : لحج کے ضلع المقاطرہ کا کنٹرول یمنی فوج نے سنبھال لیا، حزام الاسد

یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب مغربی لحج کے محاذوں پر یمنی مسلح افواج کے سامنے سعودی اتحاد کے دھڑوں کو تیزی سے پسپائی اور بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اور یہ دھڑے ایک دوسرے پر غداری کے الزامات لگا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تحلیل شدہ عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی اپنی کونسل میں بڑی تبدیلیوں کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ ان کے خارجہ امور کے نمائندے عمرو البیض نے اعتراف کیا ہے کہ فوجی صورتحال بہت خطرناک ہے اور باقی محاذوں کا گرنا اب صرف وقت کی بات ہے۔

2:14 شام نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔