یمن میں ہمارے ماہرین کی موجودگی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، حزب اللہ لبنان

04 نومبر, 2026 13:23

شیعیت نیوز : لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بدھ کو جاری بیان میں یمن میں اپنے ماہرین کی موجودگی کے الزام کو سختی سے رد کرتے ہوئے سعودی حمایت یافتہ حکومت کے وزیر داخلہ کے دعوے کو مکمل طور پر جھٹلا دیا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ وہ انصار اللہ کے بھائیوں کی فوجی کارروائیاں چلانے، ان کے ہتھیار بنانے یا انہیں تربیت دینے میں اپنے ماہرین کی شرکت کی تردید کرتی ہے اور یہ الزامات شروع سے آخر تک بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جارحیت چلانے والے سعودی افسران کے نام بے نقاب، یمنی مسلح افواج

بیان میں کہا گیا کہ عزیز یمنی قوم اتنی طاقت اور تجربہ رکھتی ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنے ملک اور خودمختاری کا دفاع خود کر سکتی ہے، اور یمن نے امریکی و صیہونی حملوں کا مقابلہ کر کے اور غزہ کی حمایت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے۔ حزب اللہ نے یمنیوں کے درمیان سنجیدہ بات چیت کو اختلافات کے حل کا اصل راستہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ سعودی حمایت یافتہ حکومت کے وزیر داخلہ ابراہیم حیدان نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور حزب اللہ کے 21 ماہرین صنعا، الحدیدہ، صعدہ، حجہ اور عمران میں انصار اللہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

2:14 شام نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔