مغربی ساحل پر الحدیدہ پر قبضے کا سعودی منصوبہ ناکام ہو گیا، یمنی فوجی ماہر
شیعیت نیوز : یمنی فوجی ماہر الشرعبی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں نقشے کی مدد سے بتایا کہ سعودی رجیم نے الحدیدہ شہر اور اس کی اسٹریٹجک بندرگاہ پر قبضے، یمن کے محاصرے کو سخت کرنے اور اہم رسد کے راستے پر کنٹرول کے لیے مغربی ساحل پر تقریباً 7 فوجی ڈویژن اور 38 بریگیڈ تعینات کیے تھے۔
ان کے مطابق میزائل حملوں، ڈرونز اور زمینی کارروائیوں نے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ذباب، مخا، خوخہ، حیس، مقبنہ، موزع، المعافر، المسراخ، جبل حبشی، المواسط، الشمایتین اور الوازعیہ سمیت کئی علاقے اور الصلو اور المقاطرہ کے کچھ حصے آزاد کرا لیے گئے، جبکہ عدن اور مشرقی و شمالی علاقوں میں بھرتی اور تربیتی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : 16 دنوں میں سعودی عرب کے اندر 70 یمنی کارروائیاں، 27 ہوائی اڈے نشانہ بنے
الشرعبی نے بتایا کہ مغربی ساحل پر نام نہاد قومی مزاحمت، العمالقہ بریگیڈز اور درع الوطن فورسز کے 34 سے 35 ہزار جنگجو سعودی افسر فہد الحربی کی نگرانی میں تعینات تھے، جنہیں سعودی رجیم نے مختلف ہتھیاروں سے لیس کیا اور 28 سے زائد فوجی اڈے، کیمپ، ریڈار اسٹیشن اور ایک بحری اڈہ قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ عددی برتری اور فضائی مدد کے باوجود یہ فورسز اپنے اہداف حاصل نہ کر سکیں، اور العمالقہ کے ایک ڈویژن کو صرف دو ہفتوں میں تقریباً 700 ہلاک و زخمی جنگجوؤں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس سے ان کی اگلی مورچہ بندیاں منہدم ہو گئیں۔







