کالعدم ٹی ٹی پی نے کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

19 ستمبر, 2026 18:47

شیعیت نیوز : کالعدم دیوبندی حنفی تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ البدر استشہادی گروپ نے کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران موٹر بم کے ذریعے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کر دی ہے، جس کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پولیس لائن کوہاٹ کی مسجد میں ہونے والے اس خودکش دھماکے کے نتیجے میں 50 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں اور فوری طور پر کسی دہشت گرد تنظیم نے اس ہولناک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

8:05 شام ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔