سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد ہلاک

15 ستمبر, 2026 19:32

شیعیت نیوز : بلوچستان کے علاقوں مستونگ اور پشین میں سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دو مختلف کارروائیوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشتگردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر جھنگوی کا کمانڈر نقیب اپنے 2 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مدرسہ فوز العظیم شگر میں آئی او بلتستان ریجن کی مجلسِ عاملہ کا دو روزہ اجلاس، 17 یونٹس کی شرکت

دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مزید 6 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، اور علاقے میں کلیئرنس کے لیے مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

8:24 شام ستمبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔