شہید جاوید حیدر شاہ کی برسی: شہداء کی یاد قربانیوں کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

19 ستمبر, 2026 11:53

شیعیت نیوز : نوابشاہ کی مرکزی امام بارگاہ میں شہید جاوید حیدر شاہ کی برسی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید جاوید حیدر شاہ کی مجاہدانہ زندگی، دینی خدمات اور جدوجہد پر روشنی ڈالی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا دراصل ان کی قربانیوں اور دینی و ملی جدوجہد کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملکی و بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں دینی و ملی ذمہ داریوں، اتحاد اور بیداری کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : امام جعفر صادقؑ کا نورانی چہرہ نسلِ نبوت کی گواہی دیتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا ابن طلحہ شافعی کا حوالہ

تقریب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے شہید جاوید حیدر شاہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مصائبِ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کیے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، زہرا (س) اکیڈمی کے فلاحی امور کے انچارج محترم سہیل رضا صالحی، مولانا رفیق مہدی، برادر رفعت عباس زیدی سمیت نوابشاہ کے دیگر تنظیمی احباب بھی موجود تھے۔

12:31 شام ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔