کوہاٹ بم دھماکہ قابل مذمت ہے، شرپسندوں کی سازش ناکام بنانا ہوگی، علامہ سید ساجد علی نقوی

18 ستمبر, 2026 19:33

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائن مسجد کے قریب ہونے والے دہشت گردی کے بزدلانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک انتہائی افسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے دھماکے میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کے لیے فوری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر ملک کے امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا ہمیں متحد ہو کر ان کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ اختلافات بھلا کر فلسطین کی عملی مدد کرے، علامہ شبیر حسن میثمی

انہوں نے متعلقہ سکیورٹی اور ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس دہشت گردی کے واقعے کے تمام حقائق فوری طور پر منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

8:57 شام ستمبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔