القسام بریگیڈز کے اہم کمانڈر احمد البطش شمالی غزہ میں شہید

15 ستمبر, 2026 10:23

شیعیت نیوز : عزالدین القسام بریگیڈز کے معروف کمانڈر احمد البطش، جنہیں ابو اسامہ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، شمالی غزہ میں الصفطاوی چوک کے قریب ہونے والے ایک حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، اس واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں اور القسام بریگیڈز کی جانب سے اپنے کمانڈر کی شہادت کی خبر پر ابھی تک کوئی باقاعدہ ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر حملے کے لیے سعودی عرب نے اب برطانیہ سے فوجی مدد مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران القسام بریگیڈز کے کسی کمانڈر کی شہادت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو بھی عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں مغربی کنارے میں اپنی عسکری کونسل کے اہم رکن فرح احمد عبدالمجید حامد کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ بیان کے مطابق فرح حامد مغربی غزہ میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔

11:07 صبح ستمبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔