مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور تفرقے سے صرف دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں، شیخ ابراہیم زکزاکی

14 ستمبر, 2026 16:08

شیعیت نیوز : تحریک اسلامی نائیجیریا کے عظیم رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے کہا ہے کہ دشمن مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات اور عدم اتحاد کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مذموم مفادات حاصل کرتے ہیں۔ لہٰذا امتِ مسلمہ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی طرف واپس لوٹنا اور آپس میں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے یہ بات اتوار 14 ستمبر 2026 کو تحریک اسلامی نائیجیریا کے ’’ریسورس فورم‘‘ کے زیر اہتمام منعقدہ جشنِ میلادِ رسول اکرم (ص) کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شرکاء کو یاد دلایا کہ رسول اکرم (ص) نوع انسانی کے لیے ایک مکمل دین لے کر آئے اور اسی اصول پر ایک مثالی معاشرہ قائم کیا، اب یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں حالیہ پیش رفت اسلامی انقلاب کا معجزہ اور اقوام کی بیداری ہے، زینب سلیمانی

رہنما تحریک اسلامی نے خبردار کیا کہ دشمن جان بوجھ کر رسولِ خدا (ص) کی شخصیت کو نشانہ بناتے اور اسے کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ وہ بخوبی آگاہ ہیں کہ مسلمان آپ (ص) کو اپنی وحدت اور اتحاد کی واحد علامت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مسلک یا قومیت کے نام پر لڑائی جھگڑوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان تنازعات سے امتِ مسلمہ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ دشمن بدامنی پیدا کرکے لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مسلمانوں کے وسائل لوٹے جاتے ہیں اور عوام مزید غربت اور تفرقے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

شیخ زکزاکی نے زور دیا کہ دشمن کی سازشوں کا ادراک کرنا، باہمی اتحاد کو مضبوط بنانا اور تعلیماتِ نبوی (ص) کی طرف خلوصِ نیت سے واپسی ہی امت کے پیچیدہ مسائل کا واحد اور حتمی حل ہے۔ واضح رہے کہ تحریک اسلامی نائیجیریا کا ’’ریسورس فورم‘‘ ہر سال اس بابرکت پروگرام کا انعقاد کرتا ہے، جس میں جید علماء، ائمہ جماعت، کارکنان اور معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

4:59 شام ستمبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔