یمن میں حالیہ پیش رفت اسلامی انقلاب کا معجزہ اور اقوام کی بیداری ہے، زینب سلیمانی

14 ستمبر, 2026 16:07

شیعیت نیوز : شہید قاسم سلیمانی کی دختر زینب سلیمانی نے یمن کی حالیہ پیش رفت اور خطے کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں یمن میں جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، وہ دراصل اسلامی انقلاب کا معجزہ اور محورِ مزاحمت میں شامل اقوام کی بیداری کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے ذاتی صفحے پر جاری کردہ ایک اہم پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بیداری ایک ایسا عظیم معجزہ ہے جسے دنیا کا کوئی بھی ہتھیار ختم نہیں کر سکتا، خواہ لبنان میں علی الطاہر کی پہاڑیوں پر کتنے ہی طاقتور بم کیوں نہ برسا دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے شہروں ابہا اور خمیس مشیط میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، فضائی اڈے پر یمنی فورسز کا میزائل حملہ

زینب سلیمانی نے استکباری قوتوں کو متنبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطے میں بیداری آ چکی ہے اور ان شاء اللہ، ظلم اور استکبار کا یہ نظام اب بہت جلد اپنے انجام کو پہنچا دیا جائے گا۔

6:01 شام ستمبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔