حیدرآباد: اصغریہ تنظیموں کے زیر اہتمام عظیم الشان "مرکزی فکرِ شہید رہبر سیمینار” کا انعقاد

14 ستمبر, 2026 16:07

شیعیت نیوز : اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ASOP) اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریکِ پاکستان کے باہمی اشتراک سے ممتاز مرزا آڈیٹوریم، حیدرآباد میں ایک پروقار "مرکزی فکرِ شہید رہبر سیمینار” کا انعقاد کیا گیا۔ اس عظیم الشان سیمینار میں پورے سندھ سے سینکڑوں خواتین و حضرات، جلیل القدر علمائے کرام، جوانوں سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظِ قرآن سید محمد حسین موسوی کی تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کے بعد اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ASOP) کے مرکزی صدر سید دانیال کاظمی نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔ سیمینار میں چیئرمین اصغریہ علم و عمل تحریک سید حسین شاہ موسوی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کا گٹھ جوڑ: ہزاروں شامی جنگجوؤں کو یمن جنگ میں جھونکنے کا خفیہ معاہدہ بے نقاب

سیمینار میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر اور ثقافتی قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر سعید ہاشمی کو بطورِ خصوصی مہمان خطیب مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے ’فکرِ رہبر‘ کے موضوع پر تفصیلی اور فکر انگیز خطاب کیا۔ اس کے علاوہ کراچی سے تشریف لائے ممتاز عالمِ دین مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے بھی موضوع کی مناسبت سے شرکاء سے اہم گفتگو کی۔ تقریب کے اختتامی کلمات اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان کے مرکزی صدر محترم ایاز حسین الحسینی نے ادا کیے اور تمام شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروقار پروگرام کا سب سے ایمان افروز اور دلکش منظر وہ تھا جب آڈیٹوریم میں موجود سینکڑوں شرکاء نے فخر و عقیدت کے ساتھ اپنے ہاتھوں میں رہبرِ معظم سید مجتبی خامنہ ای کی تصاویر بلند کیں اور فلک شگاف نعروں کی گونج میں تجدیدِ عہدِ وفا کیا، جس سے پوری فضا جذبہ و عقیدت سے معطر ہو گئی۔

7:59 شام ستمبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔