امریکہ نے نئی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ پھیلا دیں گے، ترجمان ایرانی فوج

31 اکتوبر, 2026 12:20

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی فوج خطے میں امریکی نقل و حرکت کی باریک بینی سے نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کی صورت میں جنگ کا جغرافیہ وسیع کر دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مہم جوئی کرو، ہم جنگ کا جغرافیہ پھیلا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے آپریشنل منصوبے امریکی جنگی بحری جہازوں کو خطے سے مزید دور دھکیل دیں گے، ترجمان ایرانی فوج

جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ اگر امریکی صدر صیہونیوں کی دھمکیوں اور لالچ میں آ کر خطے میں ایک بار پھر مہم جوئی کرتا ہے تو جنگ کے شعلے یقیناً کہیں زیادہ وسیع جغرافیائی علاقے تک پھیل جائیں گے اور اس جنگ کو ختم کرنا واشنگٹن کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے سفارت کاری سے غداری کے سیاہ ریکارڈ کے پیش نظر ایرانی فوج دشمن کے اقدامات پر بے اعتماد رہتے ہوئے اپنی جنگی تیاری میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

1:46 شام اکتوبر 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔