آرامکو یمن پر جارحیت کا سب سے بڑا سرمایہ کار ہے، نصر الدین عامر
شیعیت نیوز : یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نصر الدین عامر نے کہا ہے کہ آرامکو یمن پر جارحیت کو سب سے زیادہ مالی وسائل فراہم کرنے والا ادارہ ہے، اور جارحیت و محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں اس کی تنصیبات اور اقتصادی مفادات تباہی کی زد میں رہیں گے جس سے وژن 2030 سمیت سعودی معاشی منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آرامکو کے فنڈز خطے میں جنگوں اور حملوں، بشمول غاصب اسرائیل کی حمایت، کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، اور یمنی مسلح افواج کی جانب سے آرامکو کی تنصیبات کو منظم انداز میں نشانہ بنانا قابل تحسین ہے کیونکہ آل سعود کی جانب سے مزید فوجی، افسران اور اسلحہ بھیجنے کا سلسلہ جنگ کی مالی رگوں پر ضرب کا تقاضا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ریاض محفوظ نہیں، آرامکو سے سرمایہ نکال لیں، یمنی حکومتی ترجمان
نصر الدین عامر نے آرامکو میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے کہا کہ وہ یمنی مسلح افواج کے انتباہات کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ جارحیت اور محاصرہ جاری رہا تو ان کی سرمایہ کاری کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ میدانوں میں یمنی قبائل کی مسلسل مسلح موجودگی سعودی رجیم کے لیے واضح پیغام ہے کہ یمنی عوام کے قتل کی ذمہ داری اس کے حکمرانوں اور افسران پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شبوہ اور سقطری میں سعودی افسران کے نام اور تصاویر کا انکشاف ریاض کے اس دعوے کی نفی کرتا ہے کہ یمن میں اس کی کوئی فوج موجود نہیں، اور اس سے یمنی انٹیلی جنس معلومات کی درستگی اور فیلڈ کمانڈروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی صلاحیت ثابت ہوتی ہے۔







