20 لاکھ بیرل تیل والا سپر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر جل اٹھا، سپاہ پاسداران
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جانے والا ایک سپر ٹینکر آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔
بیان کے مطابق یہ چوتھا سپر ٹینکر ہے جس نے سپاہ کی بحریہ کے ریڈیو انتباہات کو نظر انداز کیا، اور یہ جہاز آبنائے کے داخلی راستے کے قریب بدستور جل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہرمز میں 2 سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر ناکارہ ہوا، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران اور ایرانی فوج کی بحریہ نے کہا کہ غیر مجاز راستہ اختیار کرنے کے نتائج کی مکمل ذمہ داری ٹینکروں کے مالکان پر ہوگی، اور دشمن کو خبردار کیا کہ ایرانی مسلح افواج کی نگرانی والے علاقوں میں کسی بھی نقل و حرکت، دراندازی یا اشتعال انگیز کارروائی کا سخت اور متناسب جواب دیا جائے گا۔






