مدینہ منورہ پر ڈرون سے متعلق سعودی دعویٰ جھوٹ ہے، یمنی مسلح افواج
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے سعودی رجیم کو یمن کے خلاف من گھڑت دعوے جاری رکھنے پر خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے جمعہ کو سعودی عرب کے اندر کسی ہدف کو نشانہ بنانے کی کوئی کارروائی نہیں کی۔
یمنی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا کہ مدینہ منورہ کی فضا میں ڈرون مار گرانے کا سعودی دعویٰ یمن کے خلاف جھوٹے الزامات کی مسلسل مہم کا حصہ ہے، اور یمنی عوام اور ان کی مسلح افواج کے خلاف سعودی الزامات عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حرمین پر حملے سے متعلق سعودی رجیم کا دعویٰ جھوٹ ہے، ترجمان یمنی مسلح افواج
واضح رہے کہ آل سعود اس سے پہلے یمن پر مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کا الزام بھی لگا چکی ہے جبکہ صنعاء نے ان دعووں کی بارہا تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اپنی کارروائیوں کے جواز کے لیے حرمین شریفین کا نام استعمال کر رہا ہے۔
یمنی حکومت کے ترجمان نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ سعودی رجیم اسلامی مقدسات کو نشانہ بنانے کی بدنیتی رکھتی ہے، جبکہ صنعاء کے مطابق سعودی رجیم میدان میں یمنی عوام اور فوج کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو کر یمن کا تشخص مسخ کرنے اور عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے الزامات کا سہارا لے رہی ہے۔







