مستونگ اور پشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

14 ستمبر, 2026 16:00

شیعیت نیوز : بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور پشین میں سکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے اہم کمانڈر سمیت 9 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ضلع مستونگ میں ہونے والی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فورسز نے جدید کواڈ کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گاڑی کو درست نشانہ بنایا۔ اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کالعدم سپاہ صحابہ کا کمانڈر نقیب اپنے دو دیگر ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں ڈی سی کے قافلے پر کالعدم لشکر جھنگوی کا حملہ، گاڑیاں متاثر

دوسری جانب ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 4 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد فورسز اور عام شہریوں پر ہونے والے مختلف حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

7:04 شام ستمبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔