کوہاٹ میں ڈی سی کے قافلے پر کالعدم لشکر جھنگوی کا حملہ، گاڑیاں متاثر
سی ٹی ڈی
شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے رحمان آباد میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، انتظامیہ نے شکر درہ میں مبینہ غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کیا تھا، جس کے بعد قافلہ واپس جاتے وقت کالعدم تنظیم کے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
اس بزدلانہ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حملے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر لاچی اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوہاٹ بھی ڈی سی کے ہمراہ قافلے میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق پر پابندی قابل مذمت، یمنی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، علامہ باقر زیدی
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ حملے کے محرکات اور دہشت گردوں کی مکمل شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔







