سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد جہنم واصل
سی ٹی ڈی
شیعیت نیوز : سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی پل کے قریب سی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا یہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں پر مسلح حملوں میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 اہم دہشت گرد جہنم واصل
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت 24 سالہ ساجد ولد نیاز ولید کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو بعد ازاں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔







